کراچی(سن)پاکستان کے نمبر ون عمران شہزاد نے سہیل شہزاد کو اسٹریٹ فریم سے شکست دیکر رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، نو سال بعد اسنوکر کے فائنل میں کسی کیوئسٹ نے اسٹریٹ گیمز سے کامیابی حاصل کی۔کراچی کلب میں عمران شہزاد اورسہیل شہزاد کے درمیان فائنل یکطرفہ رہا۔عمران شہزاد شاندارکھیل پیش کرتے رہے جبکہ سہیل شہزاد کا کھیل بے رنگ رہا،عمران شہزاد نے چھٹے فریم میں 53کابریک بھی کھیلا،انہوں نے فائنل آٹھ صفر سے جیت لیا۔فائنل میں ہارنے والے سہیل شہزاد کاکہناتھا کہ انہیں شکست پرمایوسی ہے،آئندہ بہترکھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
Comments
Post a Comment