سابق آسٹریلوی کپتان سٹیوواکا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بکیز نے 56 کرکٹرز کیساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی،جبکہ تین پاکستانی کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ کی سزائیں بھی بھگتنا پڑیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان اور ایم سی سی ورلڈ کمیٹی کے رکن سٹیو وا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 56 کھلاڑیوں نے یہ اطلاع دی تھی کہ سٹے بازوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ان میں سے صرف پانچ کے نام سامنے آئے جن میں تین پاکستانی کرکٹرز محمد آصف،محمد عامر اور سلمان بٹ کو رابطوں کے بعد آئی سی سی کی جانب سے سزائیں بھگتنا پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ پکڑنے والی مشین مفید ہے اس سے مجرم کھلاڑیوں کو پکڑنا آسان ہو گا۔
Comments
Post a Comment