ملائیشیااوپن اسکوائش چمپئن شپ میں عامر اطلس کو شکست

کوالالمپور...ٹاپ سیڈ فرانس کے گریگوری گالٹیرنے پاکستان کے عامر اطلس کو شکست دے کر ملائشیاء اوپن اسکواش چمپئن شپ جیت لی۔کوالالمپور میں ہونے والی چمپئن شپ میں عامراطلس نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔انہوں نے تھرڈسیڈ ازلان سکندرکو بھی شکست دی لیکن فائنل میں وہ ٹاپ سیڈ گریگوری گالٹیرکے ہاتھوں شکست سے دوچارہوگئے۔فرنچ کھلاڑی کی جیت کااسکور گیارہ آٹھ ، گیارہ تین اور گیارہ تین رہا۔فائنل 43منٹ جاری رہا ۔

Comments