لاہور(سن)پاکستان کرکٹ بورڈنے کلیئرنس کے بغیرفاسٹ ٹریک کوچنگ کیمپ میں8کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر ڈائریکٹرگیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم اور چیف سلیکٹر محسن حسن خان سے وضاحت طلب کر لی۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بورڈکی کلیئرنس کے بغیر فاسٹ ٹریک کوچنگ کیمپ میں 8 کھلاڑیوں کوشامل کرنے پر ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم اورچیف سلیکٹرمحسن حسن خان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ پی سی بی نے انتخاب عالم اور محسن خان سے وضاحت مانگی ہے کہ بورڈکی جانب سے کلیئرنس کے بغیر ان کھلاڑیوں کوکس بنیاد پرکیمپ میں شامل کیا گیا۔ بورڈ نے حیدرآباد اور ایبٹ آباد کے 8 کھلاڑیوں کی شمولیت پراعتراض کیا ہے کیونکہ کیمپ کے لیے صرف 20 کھلاڑیوں کااعلان کیا گیا تھا، جن 8 کھلاڑیوں کوکیمپ میں مدعوکیا گیا ہے ان کا تعلق حیدرآباد اورایبٹ آباد ریجن سے ہے۔انتخاب عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ جلد اس حوالے سے بورڈکو تفصیلات سے آگاہ کریں گے، انہوں نے کہاکہ انہوں نے چیف سلیکٹرمحسن خان سے مشاورت کے بعدان کھلاڑیوں کوکیمپ میں شامل کیا تھا۔ متنازع کھلاڑیوں میں محمد اسلم، عمران چانڈیو،میرعلی حیدر،عقیل انجم، زاہد محمودکا تعلق حیدرآباد جبکہ عدنان رئیس، خالد عثمان اور واجد علی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آٹھوں کھلاڑیوں کی شمولیت اس حوالے سے تشویش ناک ہے کہ ان میں سے کسی کھلاڑی نے ڈومیسٹک لیول پرقابل ذکر پرفارمنس نہیں دکھائی ہے۔ عمران چانڈیوکی کیمپ میں شمولیت سب سے زیادہ حیران کن ہے کیوں کہ انہوں نے ایک بھی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا جبکہ علی تالپور نے صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے اور اس میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے ہیں۔
Comments
Post a Comment