پاکستان پریمئر فٹبا ل لیگ میں پیل نے نیوی کو ہرادیا
پاکستان پریمئر لیگ میں پیل نے نیوی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک گول سے ہرا دیا ،جبکہ مسلم کلب چمن کو ایئرفورس کے خلاف واک اوور مل گیا۔کوئٹہ کے صادق شہید مالی باغ فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پیل کی ٹیم نے نیوی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیااور صفر کے مقابلے میں ایک گول سے فتح اپنے نام کی،میچ کا واحد گول غلام رضا نے 9ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرامیچ مسلم کلب چمن اور ایئر فورس کی ٹیموں کے درمیان ہونا تھا لیکن ائر فورس کی عدم موجودگی کے باعث مسلم کلب کو واک اوور دے دیا گیا۔
Comments
Post a Comment