چین میں ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کے دوران گولڈ میڈل جیتنے والے سعدی عباس کا وطن واپس پہنچنے پرشاندار استقبال سعدی عباس پرعزم ہیں کہ وہ قوم کی دعاوں سے ورلڈ ٹائٹل بھی حاصل کریں گے۔ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بیجنگ سے واپسی پرقومی کراٹے ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سعدی عباس کے عزیزواقارب، کراٹے ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور صوبائی مشیرکھیل حلیم عادل شیخ نے زبردست انداز میں خیرمقدم کیا۔ شائقین اپنے ساتھ قومی پرچم اور بینر لائے تھے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ انہوں نے سعدی عباس کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے۔ سعی عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ان کے کوچز کی محنت رنگ لائی اب ان کا ہدف عالمی اعزازہے۔ سعدی عباس کی بہنوں کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے بڑی لگن سے کھیل میں حصہ لیا جس کا اسے صلہ مل گیا۔ صوبائی مشیر کھیل حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔ لیاری کے سعدی عباس نے ایشین چیمپیئن شپ میں اپنے ذاتی خرچ سے حصہ لیا اور ثابت کیا کہ جب بھی کسی پاکستانی کو موقع ملے تو وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرورمنواتا ہے۔
Comments
Post a Comment