وینزویلا نے چلی کو 1-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر کوپا امریکہ فٹبال کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
میزبان ٹیم نے چلی کے مضبوط حریف کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی اور پہلی بار کوپا امریکہ فٹبال کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے میچ کے 35 اور پھر 81 ویں منٹ میں گول کیا گیا۔ ایونٹ کی فیورٹ چلی کے ہمبرٹو سوآزو نے 70 ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا۔ وینزویلا کی فتح کے ساتھ ہی شائقین اور مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ پھولے نہیں سما رہے تھے۔ وینزویلا نے کوپا امریکہ فٹبال ایونٹ میں انیس سو سڑسٹھ کو پہلی بار شرکت کی اور کیرئر کی بہترین پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ابھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر کے تاریخ بدل دی ہے۔
Comments
Post a Comment