کھلاڑیوں کے جھوٹ پکڑنے والی مشین کی تجویز مسترد

 سڈنی: فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز نے میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے کھلاڑیوں کے جھوٹ پکڑے والی مشین کے استعمال کی تجویر کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہا اگر اس طرح کا اقدام اٹھایا گیا تو ایف آئی سی اے اس کی شدید مخالفت کرے گی۔ ایف آئی سی اے کے چیف ایگزیکٹو ٹم مے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں میلبورن کرکٹ کلب اور آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیوا کی جانب سے کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کی کوشش کی تعریف کرتا ہوں۔ تاہم کھلاڑیوں کا جھوٹ پکڑنے والی مشینوں کا استعمال فول پروف نہیں اور اس سے ہم کسی کھلاڑی کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ اس لئے اس ٹیکنالوجی کے کرکٹ کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس سے کھلاڑی پریشر میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایم سی سی کو خط بھی تحریر کیا ہے تاکہ معاملہ کو ذمہ دارانہ انداز میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا کرادار ادا کرنا چاہے تاکہ اس کھیل کو اس لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

Comments