تیسری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹین پین بائولنگ چمپئین راشدعلی نے میدان مار لیا

اسلام آباد(سن)سنگل ایونٹ مقابلے میں کراچی کے راشد علی نے 18گیمز میں  3250ٹوٹل سکو ر اور 180.56ایوریج سکو ر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔جبکہ اسلام آباد کے ظفر اقبال نے3241ٹوٹل سکور اور 180.06 ایوریج سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ کراچی کے محمد علیم آغا3226ٹوٹل سکوراور179.22 ایوریج سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پررہے۔راشد علی کو پہلی پوزیشن لینے پر 50ہزار کیشن، اور ونر ٹرافی دی گئی۔ جبکہ ظفر اقبال کو دوسری پوزیشن لینے پر 25ہزار روپے کیشن اور رنر اپ ٹرافی دی گئی۔علیم آغا کو تیسری پوزیشن لینے پر 15ہزار روپے کیش اور ٹرافی دی گئی۔ڈبلزایونٹ مقابلوں میں اسلام آباد کے کھلاڑی سر فہرست رہے۔ ظفراقبال اور محمد حسین چٹھہ1170مشترکہ مجموعی سکورکے ساتھ پہلے نمبرپر رہے اور انہیں 20ہزار کیش اور گولڈ میڈل دئیے گئے۔محمدعلی شاہ،اورفیصل ملک1094 مشترکہ مجموعی سکورکے ساتھ دوسرے نمبررہے ۔انہیں 15ہزار روپے کیش اور گولڈ میڈل دئیے گئے۔ڈیف ایونٹ مقابلے میں عدنان غنی 649 ٹوٹل سکور کیساتھ پہلے نمبر پر،غضنفرعلی519 ٹوٹل سکور کے ساتھ دوسرے نمبرپر جبکہ محمد بلال517 ٹوٹل سکورکیساتھ تیسرے نمبر پررہے۔عدنان غنی کو گولڈ میڈل، غضنفر علی کو سلور میڈل اور محمد بلال کو برائونز میڈل سے نوازا گیا۔میڈیا ایونٹ مقابلے میں نسیم الٰہی نے 105سکو ر کیا اور پہلی پوزیشن لے کر 7ہزار روپے کیش اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ایاز اکبر نے 104سکو ر کر کے دوسری پوزیشن لے کر 3500روپے کیش اور سلور میڈل حاصل کیا۔اسی طرح راجہ زبیر نے تیسری پوزیشن لے کر 2ہزار روپے کیش اور برائونز میڈل حاصل کیا۔پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمن نے کہا کہ بائولنگ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے فیڈریشن مثبت اقدام اٹھا رہی ہے ۔اور وہ دن دور نہیں جب پاکستانی کھلاڑی اس کھیل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں میںبے شمار ٹیلنٹ موجود ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ  بائولنگ کو پروموٹ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔تاکہ کھلا ڑیوں کے حوصلے بلند ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومت کو ہر شہر میں بائولنگ کلب بنانے چاہیں تاکہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو مزیداجاگر کیا جا سکے۔ پرسنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ شاہ جہان خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات ، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Comments