یوایس اوپن جیتنے کے لیے پرامید ہوں،اعصام الحق



لاہور: پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کہا ہے کہ یو ایس اوپن کی جیت اعزاز حاصل کرنے کے لیےاس مرتبہ انتہائی پرامید ہوں۔ یو ایس اوپن کے سلسلہ میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ گزشتہ بار یو ایس اوپن کے لیے انہوں نے جن خامیوں کو پایا اس مرتبہ دور کی گئی ہیں اور سنگل پلیئر کے طور پر بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگنی کے بعد دعاؤں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل لے کر ہی آئیں گے۔

Comments