لاہور:پی سی بی کوچنگ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع

پی سی بی فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کا دوسرا مرحلہ نیشنل کرکٹ کااکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دوسرے مرحلے کا پہلا دن کھلاڑیوں کو بارش کے باعث انڈور پریکٹس کرتے ہوئے گزارنا پڑا۔ این سی اے کے ڈائریکٹر انتخاب عالم کا کہنا ہےکہ کیمپ میں پندرہ کھلاڑی شریک ہیں جن میں ڈومیسٹک کے بہترین اسپنرز اور مڈل آرڈر بیٹسمین شامل ہیں جنکی کوچنگ سابق ٹیسٹ کرکٹرز عبدالقادر اور توصیف احمد کر رہے ہیں۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ کیمپ پندرہ روز تک جاری رہے گا، جبکہ وقار یونس کا کیمپ کو جوائن کرنے بارے حتمی طور پر تین روز بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔

Comments