چھبیسویں ایشین کنفیڈریشن باکسنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کے آٹھ باکسرزحصہ لیں گے۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اکرم خان کے مطابق تین سے تیرہ اگست تک کوریا کے شہرانچیون میں ہونیوالی چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے قومی باکسنگ اسکواڈ دواگست کوروانہ ہوگا۔ پاکستانی باکسرز ٹورنامنٹ کی دس میں سے آٹھ ویٹ کٹیگریزمیں حصہ لیں گے۔ باون کلوگرام میں کامن ویلتھ گیمزکے برانزمیڈلسٹ محمد وسیم، چھپن کلوگرام میں عثمان بٹ، قادرخان ساٹھ کلوگرام، عامرخان چونسٹھ کلوگرام ارشدحسین انہترکلوگرام، نثارخان پچہترکلوگرام، یاسرجاوید اکیانوے کلوگرام اوروقارسپرہیوی ویٹ کٹیگری میں حصہ لیں گے۔ ارشدحسین اورمحمد طاہرقریشی کوچ ہوں جبکہ شرجیل ضیاء بٹ کومنیجرمقررکیا گیا ہے۔ ضیغم مثیل ریفری جج کی حیثیت سے کوریا جائیں گے۔

Comments
Post a Comment