اعصام الحق نے سیلاب متاثرین کیلئے تیس ہزار ڈالرز جمع کر لئے


پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سیلاب متاثرین کےلئے 30 ہزار ڈالرز جمع کر لئے ہیں،وہ سندھ کے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔
جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ گزشتہ سال انہیں اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام کا گڈول ایمبیسیڈر بنایاگیا یہی وجہ ہے وہ سندھ کے ان علاقوں کا دورہ کریں گے جو سیلاب سے متاثر ہوئے جن میں ڈسٹرک ٹھٹہ اور تحصیل جاتی کے علاقے شامل ہیں۔

Comments