پاکستانی سپوت سعدی عباس ایشیاکاکراٹے چمپئن بن گیا
بیجنگ...پاکستان کے سعدی عباس نے ایشین کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیاہے،وہ یہ اعزازپانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔چین میں ہونیوالی ایشین کراٹے چمپئن شپ کی منفی 67کومیتے کیٹیگری کے فائنل میں سعدی عباس نے کوریا کے کم یوون کیخلاف شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔وہ کورین حریف کو شکست دے کر گولڈمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ یہ اعزاز پانیوالے پہلے پاکستانی ہیں۔سعدی عباس کو کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈمیڈل جیتنے کااعزاز حاصل ہے۔
Comments
Post a Comment