کوپا امریکاکپ:لوئس سوریز نے یوروگوئے کو فائنل میں پہنچادیا


لاپلاٹا : کوپاامریکاکپ فٹبال سیمی فائنل میں لوئس سوریز نے پیرو کے خلاف تین منٹ میں دو گول کرکے یوروگوئے کوفائنل میں پہنچادیا۔آج دوسرا سیمی فائنل پیراگوئے اوروینزویلا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لاپلاٹا ارجنٹائن میں کوپا امریکا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں یورو گوئے نے پیرو کو دوصفر سے شکست دیدی۔میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ میں پیرو کے ڈیگوفارلن نے بائیں پیر سے شاندارکک لگائی ،لیکن یوروگوئے کے گول کیپررال فرنینڈز نے اتنی ہی خوبصورتی سے ڈائیو لگا کر گول بچالیا۔لوئس سوریز نے فوری جوابی حملے میں گول کرکے یورو گوئے کو برتری دلادی۔ سوریز نے تین منٹ بعد دوسراگول کیااور اپنی ٹیم کی لیڈ دگنی کردی جو کھیل کے اختتام تک برقراررہی۔اتوار کوفائنل بیونس آئرس میں کھیلاجائیگا۔جس میں یوروگوئے کا مقابلہ پیراگوئے اور وینزویلا کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

Comments