دوران مقابلہ لڑنے پرفرانسیسی اولمپک میڈلسٹ کو انضباطی کارروائی کا سامنا


مناکو…سینٹرل مانیٹرنگ...گذشتہ دنوں مناکو میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ ریسنگ مقابلوں میں 1500میٹرز کی دوڑ میں فرانس کی نمائندگی کرنے والے دو کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ یہ دونوں کھلاڑی جیسے ہی میراتھن کے اختتام پر اپنے کیمپ میں داخل ہوئے تو کسی بات پر ایک دوسرے سے لڑپڑے اور مکے بازی کا مظاہرہ شروع ہوگیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو بعد ازاں آفیشلز نے ایک دوسرے سے علیحدہ کیا تاہم اب انکے خلاف انضباطی کارروائی کیے جانے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔




Comments