پنجاب، واپڈا، ہائیرایجوکیشن اور اسلام آباد کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد(سن)قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ میں پنجاب، واپڈا، ہائرایجوکیشن اور اسلام آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز ہائرایجوکیشن کی ٹیم نے پنجاب کو تین صفرسے شکست دیدی، میچ کا سکور 25-17، 25-13 اور 25-8 رہا، ایک اور میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے خیبرپختونخواہ کو تین صفرسے شکست دیدی، سکور یہ رہا 25-9، 25-12 اور 25-23 سے شکست دی، ایک اور میچ میں پنجاب کی ٹیم نے فاٹا کو تین صفرسے شکست دی میچ کا سکور 25-9، 25-8 اور 25-5 رہا، واپڈا کی ٹیم نے اسلام آباد کو تین صفرسے شکست دی، میچ کا سکور 25-11، 25-14 اور 25-14 رہا، سیمی فائنل میں واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے جبکہ ہائیرایجوکیشن کامقابلہ اسلام آباد کے ساتھ ہوگا، پہلا سیمی فائنل آج صبح نو بجے جبکہ دوسرا صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا۔
Comments
Post a Comment