ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلئے پاکستان کی دورکنی ٹیم منتخب
کراچی...گالفرشبیر اقبال اور محمد منیر ورلڈ کپ کوالی فائنگ راوٴنڈمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،دونوں گالفرپہلے بھی میگاایونٹ کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے سیکرٹری تیمور حسن نے جیو نیوز کو بتایاورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلئے پاکستان کی دورکنی ٹیم منتخب کی گئی ہے جو محمد منیراور شبیر اقبال پرمشتمل ہے، 2009میں بھی پہلی بار انہیں دونوں گالفر نے ورلڈکپ کیلئے کولایفائی کیا تھا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 3سے چھ اگست ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگاجس میں 21ممالک کے 42گالفر شرکت کریں گے ٹاپ تھری گالفر ورلڈ کپ کیلئے کوالی فائی کریں گے۔
Comments
Post a Comment