انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے ریفرل سسٹم میں بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کو لازمی قرار نہ دئیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون لورگٹ نے کہا کہ یو ڈی آر ایس میں بال ٹریکنگ سسٹم کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ریفرل سسٹم میں ہائی ہاک ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کر چکی ہے لیکن مستقبل میں اس کو باقاعدہ شامل نہ کیا جانا مایوس کن ہے۔
Comments
Post a Comment