روس اولمپک سٹی نے فارمولا ون رشین گراں پری 2014ء کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی،بحر اسود کے ساحل پر بنائے گئے نئے ٹریک پر تجرباتی ریس ہوئی ۔
روسی شہر سوچی میں بنائے جانے والے نئی طرز کے فارمولا ون ٹریک کو جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔ یہاں 2014ء کی رشین گراں پری فارمولا ون ریس ہونا ہے۔ منتظمین نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ ایف ون ڈرائیورز نے تجرباتی ریس میں شرکت کی۔ روس اولمپک سٹی کے منتظمین نے اس موقع پر کہا کہ یہ تجرباتی ریسز صرف ڈرائیورز اور ان کے مداحوں کیلئے خوش آئند نہیں بلکہ میزبان شہر اور انتظامیہ کیلئے بھی بڑی خوشی کی خبر ہے۔
Comments
Post a Comment