پولینڈ کے پندرہ سالہ اسنوکر کھلاڑی کی دھوم مچ گئی


وارسا : پولینڈ کے پندرہ سالہ اسنوکر کھلاڑی کیسپر فلی پیاک نےان دنوں پرہفیشنل اسنوکر میں اپنے حیران کردینے والے کھیل سے دھوم مچا دی ہے۔ پولینڈ میں نہ تو اسنوکر کا کھیل مقبول ہے اور نہ ہی اس ملک میں چار سے زیادہ اسنوکر کلبز ھیں لیکن پندرہ سالہ کیسپر فلی پیاک نے ٹیلی ویڑن پر اسنوکر دیکھ کر ایسا کھیل پیش کیا ہے کہ ہر طرف ان کا چرچا ہو رہا ہے۔ فلی پیاک نے پروفیشنل سرکٹ کے پہلے ہی سال میں سابق عالمی چیمپین جان ھگنز اور مارکو فووجیسے کھلاڑیوں کو شکست دی ہے اور اب وہ چین میں ھونے والے ٹورنامنٹ میں اپنے جوھر دکھایئں گے جو ستمبر میں کھیلا جائیگا۔

Comments