ملائشین اوپن:عامراطلس فائنل میں



کوالالمپور: پاکستان کے عامراطلس خان آسٹریلیا کے کیمرون پلے کوہراکرملائیشین اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ملائیشیا کے شہرکوالالمپورمیں جاری چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں عامراطلس نے آسٹریلیا کے کیمرون پلے کوایک کے مقابلے میں تین گیمزسے مات دی۔ چوون منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں عامرنے پہلا گیم ہارنے کے باوجود مسلسل تین گیمزجیت کرفتح اپنے نام کی۔ پاکستانی کھلاڑی نے دس بارہ، گیارہ چھ، گیارہ چاراورگیارہ نوکے اسکورسے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں عامراطلس کامقابلہ ٹاپ سیڈ فرانس کے گریگوری گولٹئیرسے ہوگا۔ گولٹئیرنے سیمی فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے ایلن کلائن کوہرایا۔

Comments