سانتافے : کوپا امریکا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں میزبان ارجنٹائن اور کولمبیاکوشکست ہوگئی۔یوروگوئے اورپیرو نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سانتافے میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں پرانے حریف ارجنٹائن اور یوروگوئے کا مقابلہ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک ایک سے برابر رہا۔ یوروگوئے کے گول کیپرفرنینڈو مستیرا نے کئی یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔پینلٹی شوٹ آؤٹ پر یورو گوئے نے پانچ چار سے فتحیاب ہوکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کارڈوبامیں مڈفیلڈرکارلوس لوبیٹن اوریوان ورگس نے یادگار گول کرکے پیرو کو کولمبیاکے خلاف دوصفر کی اپ سیٹ فتح سے ہمکنارکردیا۔پیرو کے گول کیپر رال فرنینڈز نے بہترین کھیل
Comments
Post a Comment