صبا عزیز نے سارہ منصور کو شکست دے کر پہلا اعصام الحق ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ٹورنامنٹ میں خواتین کیٹیگری کے فائنل میں صبا عزیز نے سارہ منصور کو دو ایک سے ہرایا۔ میچ کے پہلے سیٹ میں سارہ منصور نے چھے کے مقابلے میں سات پوائنٹ کامیابی حاصل کی۔ لیکن صبا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سارہ کو اگلے دونوں سیٹ، چھ دو اور چھ صفر سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز کیٹیگری کا فائنل عقیل خان اور جلیل خان کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
Comments
Post a Comment