سچن ٹندولکر کے بیٹے کی لارڈز میں نیٹ پریکٹس


لارڈز: کہتے ہیں کہ پوت کے پائوں پالنے میں نظر آجاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ نظارہ دیکھا گیا لارڈز کے کرکٹ گرائونڈ میں ، جہاں سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے پریکٹس کے دوران بولرز کے چھکے چھڑا دیئے۔ ارجن اپنے پاپا کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر ہے۔ جہاں بھارت کی ٹیم انگلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔ نیٹ پریکٹس تو جاری ہی تھی، تو کیوں نہ ارجن بھی اس کھیل کا مزہ لیتے ، تو جناب وہ بھی بلا سنبھال کر نیٹ پر آگئے،اور پھر سب نے دیکھا کہ، سچن کا بیٹا بھی ابا کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ارجن کو کرکٹ کا بہت شوق ہے اور وہ اکثر پریکٹس سیشنز میں والد کے ساتھ ہوتا ہے۔

Comments