لندن/لارڈز(سن)لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2000ویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز اپنے مایہ ناز بیٹسمین کیون پیٹرسن کی ڈبل سنچری کے بعد 474 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئرکردی جبکہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت کی ٹیم نے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 17رنز بنائے تھے، جس وقت دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر ابھینوو مکنڈ آٹھ اور گوتھم گھمبیر سات رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے، قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 474 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی، انگلینڈ کی جانب سے کپتان اینڈریو سٹراس نے بائیس، ایلسٹرکک نے بارہ، جانتھن ٹراٹ نے 70، کیون پیٹرسن نے 202 رنز ناٹ آئوٹ، آئن بیل نے 45، مورگن نے صفر، میٹ پرائر نے 71، سٹیورٹ براڈ نے صفر، گریمی سوان نے چوبیس، اور کرس ٹریملٹ نے چاررنز ناٹ آئوٹ بنائے، چوبیس رنز فاضل کے تھے، بھارت کی جانب سے پروین کمار سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ظہیر خان نے دو اور سریش رائنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
Post a Comment