فیڈریشن کو پاک بھارت فٹ بال سیریز کیلئے اسپانسر کمپنی مل گئی

کراچی...اگست میں مجوزہ پاک بھارت فٹ بال سیریز کیلئے اسپانسر کمپنی نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو پونے دو کروڑ روپے دینے حامی بھر لی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فٹ بال سیریزآئندہ ماہ انگلینڈ میں شیڈول ہے۔ فٹ بال فیڈریشن نے تین میچز کی سیریز کے لیے حکومت کواین اوسی کی درخواست بھی دے رکھی ہے،اسپانسرادارے نے اس سیریز کیلئے فیڈریشن کو ایک کروڑ ستر لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سیریز26 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلی جائیگی۔ اس حوالے سے اگلے ایک دو روز میں فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات میڈیا کو آگا ہ کریں گے۔


Comments