ملک میں ایتھلیٹکس کے فروغ کے لئے لاہور میں پہلی سالانہ ٹریک میٹ سیریز کا انعقاد کرایا گیا۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان رننگ کلب کے زیر اہتمام " ٹریک میٹ" میں قومی اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کے درمیان ایک سو میٹر، چار سو میٹر اور ایک ہزار میٹر ریس کے مقابلے ہوئے۔ کلب کے نائب صدر شہزاد چوہان کا کہنا ہے کہ ایسے مقابلوں کا مقصد پاکستان میں ضرورت مند ایتھلیٹس کی مالی مدد کرنا ہے۔
Comments
Post a Comment