شنگہائی: باسکٹ بال کھلاڑی یومنگ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 7 فٹ 6 انچ قد کے 30 سالہ مایہ ناز باسکٹ بال کھلاڑی یومنگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یومنگ نے 2002 میں چائنہ کی باسکٹ بال ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 سال انہوں نے چائنہ کی ٹیم کی طرف سے کھیلا اور9 سالہ کیرئیر میں بہت لطف اندوز ہوئے۔ 9 سالہ کیرئیر کے اختتام پر انہوں نے ٹیم مینجمنٹ اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ یومنگ نے کہا کہ 9 سال پہلے وہ جب ہوسٹن آئے تھے تو وہ نوجوان تھے۔ یومنگ نے انجریز کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ یومنگ نے اپنے کیرئیر میں بے پناہ ریکارڈ قائم کئے اور ان کے کیرئیر کے دوران چائنہ نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔
Comments
Post a Comment