سڈنی:  آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی پندرہ  رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں دو نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔  پچھلے سال انگلیند سے ایشیزہارنے کے بعد سے آسٹریلیا اپنی ٹیسٹ ٹیم کی  تشکیل نو کررہا ہے اور اسی لئے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز  کے لئے اس نے نئے اسپنر نیتھن لیون اور فاسٹ بولر ٹرینٹ کوپ لینڈ کو شامل  کیا ہے۔ فاسٹ بولر بین ھلفن ہاوس، اوپنر سائمن کیٹچ اور اسپنرز نیتھن ہارٹز  اور اسٹیون اسمتھ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔  آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے۔ تین ٹیسٹ پر مشتمل  سیریز کا پہلا ٹیسٹ اکتیس اگست سے گال میں ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا  میں پہلے دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے کھیلے گی جس کے لئے پہلے ہی ٹیم  کا اعلان ہو چکا ہے۔
Comments
Post a Comment