سری لنکا: آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم کا اعلان


کولمبو ۔ سری لنکا نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے کے لئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے کپتان کے بغیر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تلکارتنے دلشان جو انگلینڈ کے دورے میں کپتان تھے، وہ ٹیم میں شامل ہیں۔ ٹیم میں دیگر کھلاڑیوں میں تلکارتنے دلشان، مہیلا جے وردھنے، کمار سنگا کارا، اینجلیو میتھیوز، چمار کیپو گیدرا، جیہان مینڈس، چمارا سلوا، دینس چند عامل، دی موتھ کرونا رتنے، تشارا پریرا، لاستھ ملنگا، لک مل، دھمیکا پرساد، نوان کولاسیکرا، اسورا رودانا، سرواراج رندیو، اجنتھا مینڈس، رنگا ہراتھ، ملنگا بندارا اور سینا نائیکے شامل ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments