لاہور ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔ دوسری جانب تاہم زمبابوے کرکٹ یونین نے ابھی تک سیریز کا پروگرام جاری نہیں کیا ہے۔ پی سی بی کو سیریز کا پروگرام موصول ہو گیا ہے۔ چونکہ سیریز زمبابوے میں ہورہی ہے اس لیے پی سی بی یہ شیڈول جاری نہیں کر سکتی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ یونین کی آفیشل ویب سائٹ پر سیریز کا پروگرام موجود ہے تاہم یہ نوٹ بھی تحریر ہے کہ میچوں کی تاریخیں کنفرم نہیں ہیں۔ یکم سے 5 ستمبر واحد ٹیسٹ میچ کوئنز اسپورٹس کلب بولاوایو میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 8 ستمبر کو بولاوایو، دوسرا 11 ستمبر کو ہرارے اسپورٹس کلب، تیسرا 14 ستمبر کو ہرارے میں ہو گا۔ یہیں پر پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 ستمبر کو اور دوسرا 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments
Post a Comment