آسٹریلیا کے کیسے سٹونر نے یو ایس موٹو جی پی جیت لی جبکہ ورلڈ چیمپئن جورج لورینزو کا دوسرا نمبر رہا۔کیلیفورنیا میں ہونیوالی موٹو جی پی ریس میں سابق چیمپئن آسٹریلوی رائیڈر کیسے سٹونر نے مقررہ لیپس کا فاصلہ تینتالیس منٹ باون اعشاریہ ایک چار پانچ سیکنڈ میں طے کیا. ورلڈ چیمپئن سپینش سائیکلسٹ جورج لورینزو ریس میں دوسری اور ان کے ہم وطن ڈینی پیڈروسا تیسری پوزیشن پر رہے ۔ موٹو جی پی چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر بھی کیسے سٹونر نے جورج لورینزو سے ٹاپ پوزیشن چھین کر قبضہ جما لیا ۔
Comments
Post a Comment