ریال میڈرڈ نے ڈیوڈ بیکھم کی ٹیم ایل اے گلیکسی کو چار ایک سے ہرا کر پری سیزن مہم کامیابی سے شروع کر لی۔
امریکہ میں جاری پری سیزن تین میچز کی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں ریال میڈرڈ کو گلیکسی ٹیم کے خلاف چار ایک سے کامیابی ملی۔ میچ کے شروع سے ہی کرسٹیانو رونالڈو سمیت اسٹار فٹبارز سے بھری ٹیم کو حریف کھلاڑیوں پر برتری رہی۔ میچ کے 53ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کر کے اپنی ٹیم کے اسکور کو تین صفر کیا۔ جس کے پانچ منٹ بعد بینزما نے ایک اور گول داغ دیا۔ ریال میڈرڈ کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم کی ٹیم نے واحد گول میچ کے 68 ویں منٹ میں کیا۔
Comments
Post a Comment