سندھ ہائیکورٹ، کنیریا کو برطانوی پولیس کی انکوائری رپورٹ پیش کرنیکا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹردانش کنیریا کو ہدایت کی ہے کہ وہ برطانوی پولیس کی انکوائری اور آڈیو ٹیپ پی سی بی کمیٹی کو پیش کریں.سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس تسنیم احمد پر مشتمل بینچ نے دانش کنیریا کی آئینی درخواست پر سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہاکہ کنیریا نے برطانیہ میں ہونے والی انکوائری اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سوالات سے پی سی بی کی انکوائری کمیٹی کو اگاہ نہیں کیا۔ جس پر دانش کنیریا کے وکیل ڈاکٹر فروغ نسیم نے موقف دیا کہ وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ اور آئی سی سی کا کلئیرنس سر ٹیفیکیٹ بورڈ کو پیش کرچکے ہیں۔

Comments