کرپشن سے تحفظ کیلئے کرکٹرزاب زیادہ آگاہ ہیں،لورگاٹ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ کرپشن اورمنفی عناصر سے تحفظ کیلئے کرکٹرز اب زیادہ آگاہ ہیں۔ ہارون لورگاٹ نے کہاکہ آئی سی سی نے گزشتہ چند برسوں میں دنیابھر کے کھلاڑیوں کوغیرقانونی بک میکرزسے روابط کے نتائج کے بارے میں آگاہی کا ہرسطح پر انتظام کیاہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور کرکٹرزکی جانب سے بک میکرزکے رابطہ کرنے کی رپورٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔جس سے آئی سی سی کی اقدامات کے مثبت نتائج کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اکثر کھلاڑی بک میکرز کے رابطہ کرنے کو پوشیدہ رکھتے تھے۔ہارون لورگاٹ نے کہاکہ کرکٹرزکی اکثریت کھیل کی درست اسپرٹ کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے لیکن ان کے انتظامیہ سے رابطہ نہ کرنے کی وجہ اس بارے میں آگاہی کی کمی تھی اورآگاہی کے فروغ کے ساتھ کرپشن میں کمی آئے گی۔

Comments