اسلام آباد: امریکی سفارتخانہ، پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

امریکی سفارتخانے کے زیراہتمام ایتھنز سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزازمیں تقریب منعقد کی گئی۔۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان میں امریکہ کے سفیرکیمرون منٹرمہمان خصوصی تھے۔ امریکی سفیرنے کھلاڑیوں کے ساتھ باسکٹ بال بھی کھیلی اورکھلاڑیوں کوٹی شرٹس اورٹراؤزردیئے۔امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرتی رجحان ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

Comments