زیورخ : فیفا کے صدارتی الیکشن میں رشوت دینے کا الزام ثابت ہونے پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر محمد بن حمام پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محمد بن حمام پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا فیصلہ فیفا کی اخلاقی کمیٹی نے زیورخ میں دو روزہ سماعت کے بعد سنایا۔ قطرفٹبال کے سربراہ اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر محمد بن حمام کو فیفاکے صدارتی انتخاب میں رشوت دینے کے الزام میں پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا۔ اخلاقی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس نمیبیا کے جج پطروس دیما سیب کی سربراہی میں منعقد ہوا۔جس میں ووٹ دینے کے عوض نقد رقم دینے کے شواہد پیش کئے گئے دیگر چند گواہوں نے بھی اسکی تصدیق کی۔ پطروس دیماسیپ نے الزام ثابت ہونے پر محمدبن حمام پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا وہ کبھی فٹبال سے متعلق کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ سزاسنائے جانے کے بعد بن حمام کے وکیلنے کہاکہ انکے موکل تفتیش کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے جو صرف واقعاتی شہادتوں کی بنیاد پر ہیں۔
Comments
Post a Comment