سان ڈیاگو : برازیل کے سابق فٹبالر کرسیٹائنو رونالڈو نے میکسیکو فٹ بال کلب شواز گوڈالجارا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے ہاف میں مسلسل3گول اسکور کرکے اپنے کلب رئیل میڈرڈ فٹبال کلب کوتین صفر سے کامیابی دلوادی۔ رونالڈو کو بہترین کارکردگیپر بیسٹ فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ دونوں کلبوں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں د وستانہ ماحول دیکھنے میں آیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول اسکور نہ کرسکی۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے 72ویں منٹ میں مزیوٹ اوزل کے پاس پر رونالڈو نے پہلا گول کیا جس کے بعد تین منٹ کے وقفے کے بعد رونالدو نے مزید ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل 82ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر رونالڈو نے مسلسل تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو تین صفر سے کامیابی دلوائی۔ مخالف ٹیم ایک گول سکور بھی نہ کرسکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کیولا کوم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس سے قبل پہلے کھیلے جانے والے میچ میں اسپین کلب کی ٹیم رئیل میڈرڈ نےچار ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments
Post a Comment