دورہ سری لنکا ایک چیلنج ہوگا، شین واٹسن

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نئے نائب کپتان شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگلے چھ ماہ ان کے کیریئر کا سخت ترین دور ہوگا اور دورہ سری لنکا ان کے لئے ایک چیلنج ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی سر زمین پر سری لنکا کے خلاف کھیلنا مشکل ہوگا اور سری لنکا کے خلاف کھیلنا ان کے لئے ایک چیلنج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے جس کا مقابلہ کرنا آسان نہ ہوگا اور اس لئے اگلے چھ ماہ میرے کیرئیر کا سخت ترین دور ہوگا اور میرے لئے ایک چیلنج ہوگا۔

Comments