کراچی: خرم آغا سنوکر چیمپئن شب سے باہر



کراچی: سابق پاکستان نمبر ون خرم آغا مسلسل دوسری شکست کے بعد نیشنل رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔ کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ ایچ کے میچ میں امجد اقبال نے بھی خرم آغا کو تین کے مقابلے میں چار فریم سے ہرا دیا۔ خرم آغا کو پہلے میچ میں محمد آصف کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ایک اور میچ میں نوین پروانی نے راشد عباسی کو چار تین سے زیر کیا۔ دیگر میچوں میں محمد اشتیاق نے عمیر عالم، بلاول آغا نے ایاز خان، نعمان اعوان نے عبد الرحمن جبکہ محمد آصف ٹوبہ نے شاہ خان کو شکست دیدی ہے۔

Comments