ٹورڈی فرانس سائیکل ریس:سیڈل ایوانز کا چیمپئن بننایقینی


  پیرس : ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کابیسواں مرحلہ جرمنی کے ٹونی مارٹن نے جیت لیا۔آسٹریلیا کے سیڈل ایوانز نے مجموعی برتری حاصل کرکے دو ہزار گیارہ کی ٹرافی کاحصول یقینی بنالیا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ریس کا اکیسویں اور آخری مرحلے کا مقابلہ آج ہوگا۔بیسویں مرحلے میں بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ جرمنی کے ٹونی مارٹن نے پچپن منٹ تینتیس سیکنڈ میں جیت لیا۔ آسٹریلیا کے سیڈل ایوانز سات سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔سابق چیمپئن اسپین کے البرٹو کانتا دور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیسویں مرحلے میں دوسری پوزیشن کیساتھ سیڈل ایوانز نے تراسی گھنٹے،پینتالیس منٹ اور بیس سیکنڈ وقت کیساتھ ریس میں مجموعی برتری اور یلوجرسی بھی حاصل کرلی ۔ انہیں لکسمبرگ کے اینڈی شیلک پرایک منٹ چونتیس سیکنڈ اور فرینک شیلک پر دومنٹ تیس سیکنڈ کی واضح برتری حاصل ہے اور آج آخری مرحلے کے بعد ایوانز کا چیمپئن بننا یقینی ہے۔ سیڈل ایوانز ٹورڈی فرانس سائیکل ریس جیتنے والے پہلے آس

Comments