مائیکل ہیسن کینیا ٹیم کے نئے کوچ مقرر

 نیروبی: نیوزی لینڈ کے مائیکل جیم ہیسن کو کینیا کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے چھتیس سالہ مائیکل جیم ہیسن کو کینیا کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکل جیم ہیسن کرکٹ کی دنیا کے بہترین نوجوان کوچ ہیں جو کہ چھ سال کے لیے نیوزی لینڈ کی صوبائی ٹیم اوٹاگو واٹس اور نیوزی لینڈ کی اے ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2011 میں کینیا کرکٹ ٹیم کی نا کامی کے بعد کینیا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ایلڈائن باپٹائسٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

Comments