ممبئی حملے، انگلش فٹبال کلب بلیک برن کا دورہ بھارت ملتوی

انگلش فٹبال کلب بلیک برن نے سیکورٹی خدشات پر بھارت کا پری سیزن دورہ ملتوی کر دیا۔
ممبئی حملوں میں دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے بعد انگلش فٹبال بلیک برن نے 22 جولائی کو بھارتی شہر پونے میں پری سیزن میچ کھیلنے سے معذرت کر لی۔ انگلش ٹیم نے پونے میں دوستانہ میچ کھیلنا تھا لیکن ممبئی حملوں میں بیس افراد کی ہلاکتوں کے باعث دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ منیجر سٹیو کین نے بتایا کہ دورہ منسوخ نہیں ہوا ملتوی کیا گیا ہے۔

Comments