لاہور(سن)زمبابوے کے خلاف سیریزکیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو ہو رہا ہے توقع ہے کہ سلیکٹرز ٹیم میں چند نئے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں ۔ ان میں نئے وکٹ کیپر کے ساتھ کراچی کے فاسٹ بولر سہیل خان، بیٹسمین رمیز راجہ، ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویرنمایاں ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی۔ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کیلئے 28اگست کو ہرارے روانہ ہو گی۔ چیف سلیکٹر محسن خان نئے کھلاڑیوں کو آزمانے سے قبل کوچ وقار یونس سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں فاسٹ ٹریک کوچنگ کیمپ کے موقع پر مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے کوچز کی رپورٹ کو سامنے رکھا جائے گا۔ سلیکٹرز وکٹ کیپنگ کے شعبے میں بھی محمد سلمان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں ۔اس لئے توقع ہے کہ اس سیریز میں ایک اور وکٹ کیپر کا تجربہ کیا جا سکتا ہے سلیکٹرز ون ڈے سیریز میں نئے وکٹ کیپر کو موقع دینے کے موڈ میں ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم پہلا ٹیسٹ یکم ستمبر کو کھیلے گی۔ اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ ٹیم کا اعلان اس ہفتے کردیاجائے گا۔
Comments
Post a Comment