ایمسٹرڈیم...15دسمبر سے بھارت میں ہو نیوالی ورلڈ ہاکی سیریز کو انٹرنیشنل فیڈریشن نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ بھارت میں ہاکی کی صرف ایک تنظیم ہاکی انڈیا کو قانونی تسلیم کرتا ہے، انڈین ہاکی فیڈریشن کے نام سے قائم تنظیم کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن تسلیم نہیں کرتا، اگراس تنظیم کی جانب سے کوئی ایونٹ کرایا جائے گا تو وہ غیر قانونی ہوگا،بیان میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ صرف وہی کھلاڑی اپنی متعلقہ فیڈریشن سے اجازت کے بعد اس لیگ میں حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے 31 مارچ سے پہلے ورلڈ ہاکی سیریز سے معاہدہ کیا ہو۔اولمپئن ریحان بٹ جو ورلڈ ہاکی سیریز میں ایک ٹیم کے کپتان ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اسی صورت میں لیگ کھیلیں گے جب اسے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن تسلیم کرے۔دوسری طرف پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریڑی آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی لیگ میں کھیلے گا،اسے بین الا اقوامی ہاکی سے کنارہ کشی اختیار کر نا ہو گی۔
Comments
Post a Comment