ڈبلیو ٹی اے واشنگٹن اوپن ثانیہ مرزا پہلا رائونڈ ہار گئیں

سٹیفن ڈوبیز نے ثانیہ مرزا کو پہلے رائونڈ میں ہی 5 7 اور 4 6 سے شکست دیدی انہیں سات میچوں میں چھٹی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے
ثانیہ مرزا تقریبا تین ہفتے سے گھٹنے کی درد میں مبتلا ہیں اپریل کے چارلسٹن کوارٹر فائنل میں جیتنے کے بعد ہی وہ کوالیفائی کر کے یہاں تک پہنچی تھیں لیکن بد قسمتی سے صرف ایک میچ ہی جیت سکیں ثانیہ مرزا نے 2005 میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا تھا .

Comments