پی سی بی چئیرمین اعجاز بٹ وطن واپس پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو سے گریز

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ چارہفتوں بعدوطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پرچئیرمین نے میڈیا سے بات کرنے انکار کر دیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہورپر میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی جو چئیرمین اعجاز بٹ سے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بات کرناچاہتی تھی لیکن جونہی چئیرمین کی میڈیا پرنظر پڑی توانہوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا اورپارکنگ کی طرف چل پڑے اس دوران میڈیا نے ان کا پیچھا بھی کیا لیکن انہوں نے کہاکہ وہ سفر کی وجہ سے تھکاوٹ کاشکار ہیں اس لیئے بات نہیں کرسکتے۔۔ اعجاز بٹ نے ہانگ کانگ میں ائی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد انگلینڈ میں لارڈز میں ہونے والے 2000 ویں ٹیسٹ میچ کی تقریبات میں شرکت کی۔


Comments