لاس ویگاس : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کیریئر کا سب سے اہم مقابلہ ہفتے کو امریکی باکسرزیب جوڈاسے کر رہے ہیں۔ زیب جوڈا پرفتح حاصل کرکے عامرخان باکسنگ کے اگلے ڈویژن میں ترقی کیساتھ دوعالمی اعزاز کے مالک بن جائیں گے۔ لاس ویگاس میں ہونیوالا چیمپئن بمقابلہ چیمپئن معرکہ ڈبلیوبی سی اور آئی ڈبلیوایف کے مشترکہ ٹائٹل ہولڈرکیلئے ہورہا ہے۔ زیب جوڈا اپنی طرز کے خطرناک باکسر ہیں جنہوں نے پروفیشنل باکسنگ میں اننچاس فائٹس میں اکتالیس فتوحات حاصل کی ہیں۔ اولمپک سلور میڈلسٹ عامر خان نے دوہزارپانچ میں پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھا اور انہیں پچیس مقابلوں میں صرف ایک بار شکست ہوئی۔ عامر خان جولائی دوہزار نو میں پہلی بارعالمی لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن بنے۔ جس کے بعد وہ چار مرتبہ اعزاز کا دفاع کرچکے ہیں۔ عامر خان کاکہنا ہے کہ وہ رنگ میں ناک آﺅٹ کا سوچ کر نہیں اترتے کیونکہ اس میں غلطیوں کا امکان ہوتا ہے لیکن وہ زیب جوڈا کوناک آﺅٹ کرنے کیلئ |
Comments
Post a Comment