فراڈ اور دھوکہ دہی کیس میں برطانوی عدالت نے تینوں پاکستانیوں کرکٹرز سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کو طلب کیا تھا
اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانوی عدالت میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پیشی کل ہوگی۔ سابق کپتان سلمان بٹ ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہورہے۔فراڈ اور دھوکہ دہی کیس میں برطانوی عدالت نے تینوں پاکستانیوں کرکٹرز سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کو طلب کیا تھا ۔ سابق کپتان کا ویزہ، گیارہ جولائی کو ختم ہو گیا تھا ، ان کی عدم شرکت پر اب انکی نمائندگی ، ان کے بھارتی وکیل یاسین پاٹیل کریں گے۔ سلمان بٹ نے ویزے کے لیئے درخواست دی ہوئی ہے تاکہ آئندہ سماعت کو خود بھی پیش ہو سکیں۔ فاسٹ باولر محمد عامر پہلے سے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ محمد آصف کی جگہ بھی ان کے وکیل ہی پیش ہوں گے۔
Comments
Post a Comment